
کراچی: سندھکے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019، بھارتی پائلٹ ابھینندن ورتھمان کی گرفتاری خطے کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ تھا۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پیغام میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج بھی پاکستان افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا مؤثر اور بھرپور جواب دے رہا ہے، انہوں نے کہاکہ اپنی خود مختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان دہشت گرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،



