اہم خبریںپاکستان

گورنر ہاؤس کی تقریب میں الفاظ اور خیالات کا انتخاب نہایت افسوسناک تھا،، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، امن اور محبت کی سرزمین ہے، اس خطے نے ہمیشہ فراخ دلی اور برداشت کا مظاہرہ کیا ہے،

گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں جس انداز سے الفاظ اور خیالات کا انتخاب کیا گیا، وہ نہایت افسوسناک تھا،

تقریب میں مقررین کی جانب سے نفرت انگیز اور لسانی تعصب پر مبنی گفتگو کی گئی، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،

شرجیل انعام میمن نے مزید کہاکہ کراچی ایک ایسا شہر ہے جو ماضی میں نفرت، تعصب اور لسانی کشیدگی کے تلخ تجربات سے گزر چکا ہے،

ایسی گفتگو نے پہلے بھی اس شہر کو شدید اور ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے،

ایسے حالات میں اس نوعیت کے بیانات دینا شہر کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے،

افسوسناک امر یہ ہے کہ اس تقریب میں نہ صرف نفرت اور تعصب پر مبنی باتیں کی گئیں بلکہ بعض ریاستی اداروں پر بھی نامناسب تنقید کی گئی،

گورنر ہاؤس جیسے آئینی اور باوقار ادارے میں اس طرح کی گفتگو نہ تو مناسب ہے اور نہ ہی اداروں کے وقار اور شہری ہم آہنگی کے لیے محفوظ،

ایسے مقامات پر بیٹھ کر تعصب پر مبنی پیغامات دینا دراصل اسی ماحول کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش ہے جسے کراچی پہلے ہی دیکھ اور بھگت چکا ہے،

اس طرح کے طرزِ اظہار کی کسی صورت گنجائش نہیں ہونی چاہیے،

یہ تقریب اور اس میں کی گئی گفتگو شہر کے امن، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کے خلاف تھی،

آج ایم کیو ایم کے ایک منتخب نمائندے کی جانب سے ایم کیو ایم کے دوسرے نمائندے کے لئے اس نوعیت کے بیان کا سامنے آنا مزید تشویش کا باعث ہے،

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button