اہم خبریںپاکستان

سندھ کے عوام متحد ہیں، ورغلانے کی سیاست اب نہیں چلے گی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو کوئی نہیں ورغلا سکتا، سندھ اسمبلی نے دو بار قیامِ پاکستان کی قرارداد منظور کی تھی اور یہاں کے عوام ہمیشہ متحد رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں خالد بن ولید فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے شہرِ قائد کے لیے متعدد خوشخبریاں سناتے ہوئے کہا  بھینس کالونی ریلوے پھاٹک پر اس فلائی اوور کی تعمیر ناگزیر تھی کیونکہ یہاں کراسنگ روڈ نہ ہونے کے باعث حادثات معمول بن چکے تھے۔
مراد علی شاہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے میئر کراچی کو یہ پل 100 دن میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا تھا، جسے کامیابی سے پورا کرنے پر وہ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ عظیم پورہ پل کو بھی اگلے 100 دن کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔آئندہ 4 سے 6 ہفتوں میں شاہراہِ بھٹو کو قیوم آباد تک مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے بلدیہ کے لیے 13 ارب روپے کی لاگت سے دو اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانا پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے اور وہ تشہیر کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔مراد علی شاہ نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ نے پاکستان بنایا تھا اور جو لوگ عوام میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ کراچی کے عوام کو اب پورے شہر میں ترقیاتی کام ہوتے ہوئے نظر آئیں گے کیونکہ حکومت منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button