انٹر نیشنلاہم خبریںپاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف دہشتگرد حملوں کیخلاف امریکا کی شدید مذمت

 پاکستان میں امریکی سفیر  نیٹالی بیکر نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

‎جاری کردہ بیان میں امریکی سفیر نے کہاکہ امریکا 31 جنوری کو بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، جن کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جو امریکہ کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔

‎امریکہ کی جانب سے، میں دہشت گردی کے متاثرین، ان کے خاندانوں اور اس سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام حق رکھتے ہیں کہ وہ تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزاریں۔

‎امریکہ امن و استحکام کو یقینی بنانے کی پاکستان کی کوششوں میں ایک ثابت قدم شراکت دار ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button