اہم خبریںپاکستانصحت

ایس ٹیوٹا اور جی ای ایم ایس پاتھ ویز کے مابین ایم او یو پر دستخط، سندھ کے نوجوانوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے، اسماعیل راہو

کراچی: سندھ حکومت نے لاکھوں ہنر مند نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سٹی اینڈ گلڈز کے ساتھ اہم معاہدہ کرلیا

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے سندھ کے نوجوانوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے۔

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور جی ای ایم ایس پاتھ ویز کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں  وزیر جامعات  اسماعیل راہو، سیکریٹری جامعات عباس بلوچ، ٹیکنیکل بورڈ کے چیئرمین مشرف علی راجپوت سمیت تمام بورڈز کے چیئرمین اور جی ای ایم ایس پاتھ ویز کے نمائندے شریک ہوئے۔

وزیر جامعات  اسماعیل راہو نے کہاکہ ہمارا وژن نوجوانوں کو صرف ڈگری دینا نہیں بلکہ انہیں وہ ہنر فراہم کرنا ہے جس کی دنیا بھر میں مانگ ہو،

اس معاہدے سے فنی تعلیم یافتہ نوجوان یورپ، افریقہ، مشرقِ وسطیٰ اور سعودی عرب میں بہترین روزگار کے مواقع حاصل کریں گے،

انہوں نے کہاکہ جی ای ایم ایس پاتھ ویز کامیاب طلبہ کو ان ممالک کی لیبر مارکیٹ میں جگہ دینے کے لیے بھرپور معاونت فراہم کرے گا،

اب سندھ کے ٹیکنیکل طلبہ کو آئی ٹی، AI، ہیلتھ کیئر اور انجینئرنگ میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اسناد ملیں گی،

اس اقدام سےسندھ کی افرادی قوت کا معیاربلند ہوگا اور ملک کے لیے کثیر زرِمبادلہ کمانے کی راہ ہموار ہوگی،

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button