اہم خبریںپاکستان

عوامی ٹرانسپورٹ کو مضبوط بنانا سندھ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے میں جاری اور آئندہ شروع ہونے والے ٹرانسپورٹ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفارسومرو، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کنول نظام بھٹو، پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن بی آر ٹی ضمیر عباسی سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

اجلاس کو یلو لائن اور ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی

بریفنگ میں تعمیراتی مراحل، درپیش چیلنجز، ٹائم لائن اور آئندہ کے اہداف پر روشنی ڈالی گئی

اجلاس میں شہر میں متعارف کرائی جانے والی نئی ڈبل ڈیکر بسوں کے حوالے سے بھی مکمل آگاہی دی گئی

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاکہ جہاں جہاں ممکن ہو وہاں متوازی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹ کے منصوبے غیر ضروری تاخیر کا شکار نہ ہو،

حکومت کی کوشش ہے کہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوں تاکہ عوام جلد از جلد ان سے فائدہ اٹھا سکیں،

ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز جلد کیا جائے گا جس سے شہریوں کو جدید سفری سہولت میسر آئے گی اور سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مزید مؤثر بنے گا،

ان کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں عوامی ٹرانسپورٹ کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت اور حکومت سندھ کی ترجیح ہے،

پنک اسکوٹیز منصوبے کے دوسرے مرحلے میں خواتین کو جلد اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی،

یہ اقدام پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں خودمختار بنانے کی عملی قدم ہے ،

سینئر وزیر نے کہاکہ ای وی بسوں کے نئے روٹس بھی جلد شروع کیے جا رہے ہیں، جس سے نہ صرف عوام کو سستی اور ماحول دوست سفری سہولت ملے گی ،

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button