
فیلڈ مارشل کے نوٹیفکیشن سے متعلق سوال پر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا فیلڈ مارشل کے نوٹیفیکشن پر عجیب باتیں کی گئیں، پی ٹی آئی والے جس دور سے گزر رہے ہے اس کی وجہ یہ منفی پروپیگنڈا ہے، نوٹیفیکشن کے معاملے پر بھی ایسا ہی پروپیگنڈا کیا گیا۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کارونجھر منصوبہ سندھ حکومت نے منسوخ کیا، وہاں کسی کی لیز نہیں ہے، ایم کیو ایم کی باتوں کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے، سندھ کی تقسیم کی باتیں وہ خود کو زندہ رکھنے کے لیے کرتے ہیں، ایم کیو ایم سندھ کے بلدیاتی نظام میں شامل ہی نہیں ہوئی تھی، سب سے زیادہ بااختیار بلدیاتی نظام اس وقت سندھ میں ہے، ایم کیو ایم والوں صرف شوشے چھوڑتے ہیں، انہیں سنجیدہ مت لیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، پہلے یہاں کانوائے چلا کرتے تھے اب ایسی صورتحال نہیں، قبائلی تصادم روکنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ کراچی میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا بچے کا گٹر میں گرنا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، وزیراعلیٰ نے کوتاہی برتنے پر سب کو معطل کیا ہے، کوئی اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، سپر اسٹور والے پارکنگ کے پیسے لے لیتے ہیں، چھوٹا سے گڑھا نہیں بھرا گیا ان سے۔



