اہم خبریںپاکستانصحت

وزیر اعلیٰ سندھ کا این آئی سی ایچ میں میڈیکل ٹاور کی تعمیر کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این آئی سی ایچ میں میڈیکل ٹاور کی تعمیر کا اعلان کردیا۔

این آئی سی وی ڈی میں نئے او پی ڈی بلاک کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی سندھ اور پاکستان کے لاکھوں مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے، یہ صرف اسپتال نہیں سندھ حکومت کے عزم کی علامت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ سالوں میں سندھ حکومت نے شعبہ صحت میں ایک ٹریلین روپے سے زائد خرچ کیے ہیں، 18ویں آئینی ترمیم کے بعد این آئی سی وی ڈی سندھ حکومت کے اختیار میں آیا جس کے بعد اسپتال کو صوبے بھر میں کارڈیولوجی نیٹ ورک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی کراچی کا بجٹ دگنا ہوکر 10 ارب روپے ہوگیا ہے، اصلاحات اور تیز رفتار توسیع کے لیے 50.77 ارب روپے لگائے گئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی سندھ بھر میں 10 جدید کارڈ یولوجی اسپتال اور 30 چیسٹ پین یونٹس چلا رہا ہے، اسپتال میں سالانہ 1.4 ملین سے زائد مریض علاج کروا رہے ہیں، مالی سال 2025-26 میں صحت کے لیے 21.3 ارب روپے ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سے جب تین اسپتال ملے تو ان کا بجٹ 1.9 ارب روپے تھا اب ان اسپتالوں کا بجٹ 40 ارب روپے سے زائد ہے، جناح اسپتال اب 4 ہزار بستروں کا ہوگیا ہے، اگلے سال 5 ہزار کا ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button