
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر حج 2026ء کے واجبات (دوسری قسط) کی وصولی کے لیے نامزد برانچیں ہفتے کے دن کھلی رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یہ فیصلہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر کیا ہے جس کے تحت حج آپریشنز کے لیے تمام نامزد برانچیں 15 نومبر 2025ء بروز ہفتہ صبح 9:00 بجے تا دوپہر 2:30 تک کھلی رہیں گی۔ اعلامیے کے مطابق اس اہم فیصلے کا مقصد حج 2026ء کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو حج کے واجبات (دوسری قسط) ڈپازٹ کرانے میں سہولت فراہم کرنا ہے ۔



