اہم خبریںپاکستانصحت

چیف سیکرٹری سندھ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈینگی سےبچاؤ کے اقدامات جاری

چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر ڈینگی سے بچاۂ کہ اقدامات جاری۔

کمشنر کراچی اور کمشنر حیدرآباد کی جانب سے ڈینگی سے بچاۂ کہ اقدامات کی رپورٹ چیف سیکریٹری کو پیش کی گئی

رپورٹ کے مطابق کراچی کی 150 یونین کونسلز میں فومیگیشن اور اسپرے مکمل کر لی گئی ہے۔ باقی علاقوں میں آئندہ تین دنوں میں فومیگیشن مکمل کرلی جائے گی۔ ڈینگی پازیٹو تمام 322 گھروں میں ان ڈور اسپرے مکمل کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم کو 14 شکایات موصول جو تمام حل کرلی گئیں ہیں۔ لاروا کی تلفی اور مچھروں کی افزائش روکنے کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کے لیے 30 یونین کونسلز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ لطیف آباد، قاسم آباد اور سٹی تعلقہ میں حساس علاقے ہیں جہاں کی آبادی چار لاکھ سے زائد ہے۔ ہاٹ اسپاٹ علائقوں کے 7 ہزار 57 گھروں کے 17 ہزار 8 کمروں میں ان ڈور اسپرے کیا گیا ہے۔

کمشنر حیدر آباد کے مطابق ضلع بھر میں ایک اکتوبر سے 2 نومبر تک 2 ہزار 241 فومیگیشن اسپرے کئے گئے۔ عوامی آگاہی کے لیے 3 ہزار 698 سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس کنٹرول روم کو 46 شکایات موصول، تمام حل کرلی گئیں۔ شہر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لیے 340 بیڈز مختص ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button