Foodاہم خبریںبزنسپاکستان

سندھ میں لائیو اسٹاک، ڈیری اور فشریز کی فارمنگ کے وسیع مواقع موجود ہیں، سید قاسم نوید قمر

صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیؤیٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر کی مشترکہ صدارت میں اہم اجلاس ۔

سندھ میں کاروباری مقاصد کے لئے لائیو اسٹاک ، ڈیری اور فشریز کی بڑے پیمانے پر فارمنگ کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔
سید قاسم نوید قمر ۔

کراچی: صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیؤیٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر کی مشترکہ صدارت میں محکمۂ سرمایہ کاری کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں سندھ میں پبلک پرائیؤیٹ پارٹنر شپ کے تحت ڈیری ، مرغیوں اور مچھلیوں کی فارمنگ کے منصوبوں کے لئے امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں گائے ، بھینس ، بکریوں ، مرغیوں ، مچھلیوں کے لئے کاروباری مقاصد کے لئے بڑے پیمانے پر فارمنگ کرکے صوبے میں بزنس کے فروغ اور دودھ ، گوشت ، کھالوں ، انڈے اور اس طرح کی فارمنگ سے حاصل ہونے والی دیگر چیزوں کی کھپت کے لئے منڈیوں اور شعبوں کی نشاندھی کی گئی ۔

اجلاس میں سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈیری اور مرغیوں کی فارمنگ کے لئے مقامات اور فارمنگ سے حاصل شدہ پراڈکٹ کی منڈیوں تک رسائی کے طریقۂ کار پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں دودھ ، گوشت اور انڈے کی فارمنگ سے حاصل شدہ پراڈکٹ کو عالمی منڈیوں میں فروخت کے امکانات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور اس ضمن میں عرب ممالک ، چین ، سینٹرل ایشیا ، اور دیگر ممالک کی منڈیوں میں اپنی پراڈکٹ کی کھپت کے روشن امکانات کی نشاندھی کی گئی ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے کہا کہ ان کا محکمہ فارمنگ کے لئے تمام ممکنہ مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی سید قاسم نوید قمر نے ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیؤیٹ پارٹنر شپ کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیؤیٹ پارٹنر شپ یونٹ اسد ضامن ، متعلقہ شعبوں کی کاروباری شخصیات اور دیگر افسران موجود تھے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button