اہم خبریںپاکستان

شرجیل انعام میمن کی سندھ پارلیامانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

کراچی: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ پارلیامانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پر دلی  مبارکباد دی ہے اور نو منتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پارلیامانی رپورٹرز جمہوری نظام کا اہم ستون ہیں، جو عوام اور ایوان کے درمیان ایک مضبوط رابطے کا کردار ادا کرتے ہیں،

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت آزادیٔ صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہی ہے،

سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ صحافت کے فروغ، صحافیوں کی فلاح و بہبود، اور ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، سندھ حکومت صحافیوں کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کو مزید مضبوط بنائے گی،

ایک مضبوط اور ذمہ دار صحافت ہی جمہوریت کو مستحکم بنا سکتی ہے،

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button