اہم خبریںپاکستان

آغا سراج درانی کی وفات سے سندھ ایک مدبر رہنما سے محروم ہوگیا، سید ناصر حسین شاہ

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی ایک منجھے ہوئے، وفادار اور بااصول سیاستدان تھے،

مرحوم آغا سراج درانی نے ہمیشہ عوامی خدمت اور جمہوریت کے استحکام کو ترجیح دی،

انہوں نے مزید کہاکہ آغا سراج درانی کی سیاسی اور پارلیمانی خدمات سندھ کی تاریخ کا روشن باب ہیں،

 پاکستان پیپلز پارٹی آغا سراج درانی جیسے رہنما پر فخر کرتی ہے،

آغا سراج درانی کی وفات سے سندھ کی سیاست ایک مدبر رہنما سے محروم ہوگئی

آغا سراج درانی کا خلوص، عزم اور قیادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،

 دکھ کی اس گھڑی میں آغا سراج درانی کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،

 اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button