
کراچی: آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس کے عہدیداران اور ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے ماہنامہ کرن اور عمران ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر عامر محمود کے انتقال پُرملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مرحوم نے اخباری صنعت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا اور اخباری صنعت میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اے پی این ایس نے مرحوم کی مغفرت کےلئے دعا کی ہے کہ خدا انھیں جعار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔



