اہم خبریںپاکستان

کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، تین افراد شہید

پشاور: کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر باجوڑ جاتے ہوئے مہمند میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں تین افراد شہید ہوگئے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ جاتے ہوئے لاپتا ہوا اور ضلع مہمند پہنچ کر اس کا رابطہ منقطع ہوا۔

چیف سیکریٹری کے پی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ جارہا تھا کہ ضلع مہمند میں اس کا رابطہ منقطع ہوگیا، خراب موسم کے سبب ہیلی کاپٹر تباہ ہوا۔

اعلیٰ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ میں گرا ہے جس میں تین افراد شہید ہوئے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمند کے آس پاس کے علاقوں میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرا ہے جس کی وجہ سے دھماکا ہوا اس تک پہنچنے کا راستہ بہت دشوار ہے۔

ہیلی کاپٹر باجوڑ امداد لے کر جارہا تھا، وزیراعلیٰ کے پی

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر باجوڑ امداد لے کر جارہا تھا کہ خراب موسم کے سبب اسے حادثہ پیش آیا، مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہیں ریلیف ضرور دیا جائے گا، سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button