اہم خبریںپاکستان

9 مئی مقدمات: شاہ محمود بری، یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری کو 10سال قید کی سزا

لاہور: 9 مئی تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کے 2  مقدمات کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا جس میں شاہ محمود کو بری کردیا گیا جب ک یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 2 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں عدالت نے شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا، شاہ محمود قریشی کو شادمان تھانہ جلاؤ گھیراؤ اور پولیس کہ گاڑیاں جلانے کے مقدمات سے بری کیا گیا۔

عدالت نے سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو 10  سال قید کی سزا کا حکم دیا۔

ان کے علاوہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور  اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔

جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ تھا، مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی تھی۔

مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button