
لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور لوٹ مار ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بن کر سامنے آئے، مریم نواز نے پنجاب کو میرٹ،شفافیت اور گڈگورننس کا رول ماڈل دیا۔
خیبرپختونخوا حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے منصوبوں پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے منصوبے شفافیت کی بنیاد پر مکمل ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کو میرٹ،شفافیت اور گڈگورننس کا رول ماڈل دیا۔
عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور لوٹ مار ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بن کر سامنے آئے، خیبرپختونخواکے عوام پرجعلی تقریروں اورجھوٹےفلسفوں کی حقیقت عیاں ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواکے 73فیصد عوام نے گنڈا پور سرکار کو چارج شیٹ کیا ہے، گیلپ سروے خیبرپختونخوا میں 12سالہ جعلی تبدیلی کےمنہ پرطمانچہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیلپ سروے پربھنگڑے ڈالنے والوں کو آج گیلپ سروے برالگ رہا ہے، خیبرپختونخوا کی جو حالت ہے اس کو کسی سروے کی ضرورت نہیں۔



