انٹر نیشنلاہم خبریںپاکستان

ایرانی آرمی چیف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ، جنگ میں حمایت پر اظہار تشکر

اسلام آباد: ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کیساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فو ج کے سربراہ نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو میں جنگ کے دوران ایران کی حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں میجر جنرل موسوی نے سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت کی گئی۔

میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی پابندی پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تہران کسی بھی نئی جارحیت کا سخت جواب دیگا۔

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبد الرحیم موسوی نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اسلام آباد کے بہادرانہ موقف کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button