انٹر نیشنلاہم خبریںپاکستان

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے ٹیلی فون کیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملہ سے علاقہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پردکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے آئندہ ہفتے استنبول میں ہونے والی او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز اور صدر ترکیہ رجب طیب اردوان کے اعزاز میں منعقدہ اسلامک کوآپریشن یوتھ فورمز کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button