اہم خبریںبزنسپاکستان

پاک فوج نے بھارتی فورسزکو جس طرح دھویا ‘ مزہ آگیا ، شرجیل میمن

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات  شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اتنی خوشی کسی تہوار پر نہیں ہوئی جتنی بھارت سے جنگ جیتنے پر ہوئی، بھارتی فورسز کو ہماری افواج نے جس طرح دھویا بھلایا نہیں جاسکتا‘ مزہ آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں فتح کے بعد تشکر کا سلسلہ جاری رہیگا، جارحیت مسلط کرنے پر پاکستان نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، بھارت نے جنگ کی شروعات کی تھی اختتام پاکستان نے کیا۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے مار گرائے، انھیں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی فوج کی جیسے دھلائی ہوئی، مزہ آگیا، ہماری فورسز نے جو تاریخی فتح حاصل کی قوم کو فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنگ کے بعد بھارتیوں کے منہ دیکھنے والے تھے، پاک فضائیہ، نیوی، آرمی، تمام سیاسی جماعتوں اور قوم نے متحد ہوکر جنگ لڑی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ دشمن ممالک بھی پاکستان پر حملہ کرنے سے ڈرتے ہیں، پاکستان پر امن ملک ہے، ہم جنگ کے خلاف ہیں۔ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہماری افواج ہر دم تیار ہیں، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی، ذوالفقار بھٹو تمام اسلامی ممالک کی ایک کرنسی بنانے جارہے تھے، یہ نہیں ہوسکا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی ملک کودی، اگر دشمن کو کھٹکتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے پاکستان ایٹمی ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹوزندہ ہوتے تو پاکستان کہیں سے کہیں پہنچ چکا ہوتا، آج دشمن پاکستان سے کانپتا ہے تو اس لیے کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ہے،تاجربرادری کے مسائل حل ہونگے، حکومت انڈسٹری کو ریلیف دے، صنعتیں لگیں اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، سندھ میں اسپیشل اکنامک زونزمیں 10سال ٹیکس کی چھوٹ دستیاب ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام سرمایہ کارسندھ کے اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کریں، سندھ حکومت 24 گھنٹے مکمل سپورٹ فراہم کریگی، انڈسٹری لگانے یا کاروبار کیلئے رابطہ کریں، سندھ حکومت ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button