
کراچی: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پانی روکنے کے لیے کسی قسم کا اسٹرکچر تعمیر کرنے کی کوشش کی تو ہم اس کو تباہ کردیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ بھارتی رافیل طیاروں کی سرحدی سرگرمیاں صرف اشتعال انگیزی کے لیے تھیں لیکن پاکستان نے ان کی کمیونیکیشن جام کر کے بروقت اور مؤثر جواب دیا اور ہم بھارت کے کسی جال میں نہیں پھنسیں گے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پہلگام واقعے کی تیاری پہلے سے کی جا رہی تھی اور اس کا مقصد پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرنا تھا مگر بھارت کی یہ سازش بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے بیانیے کو عالمی سطح پر پذیرائی نہیں ملی اور یہاں تک کہ بھارتی عوام بھی اس جھوٹ کے پیچھے کھڑی دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کا مورال بلند ہے اور ہم کسی بھی بھارتی ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اور سندھ طاس معاہدے کی ممکنہ معطلی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی رافیل طیاروں کی سرحدی سرگرمیاں صرف اشتعال انگیزی کے لیے تھیں لیکن پاکستان نے ان کی کمیونیکیشن جام کر کے بروقت اور مؤثر جواب دیا اور ہم بھارت کے کسی جال میں نہیں پھنسیں گے۔



