
تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو عدالت نے جوڈیشل کسٹدی میں جیل بھیج دیا ہے۔
عالیہ حمزہ کو دیگر کارکنان کے ساتھ گزشتہ روز راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا تھا جنھیں آج عدالت میں پیش کیا گیا ۔
گزشتہ روز عالیہ حمزہ ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے نورانی محلہ پہنچیں تھیں، جنہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تھا۔
ادھر، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا، انہیں اور کارکنان کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائن راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔
پوسٹ کے مطابق گرفتاری سے قبل چیف آرگنائزر پنجاب نے کہا تھا کہ ہم یہاں پرامن طور پر جمع ہوئے ہیں اور میں نے 10 منٹ بات کرنی ہے لیکن پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا۔



