اہم خبریںپاکستان

پنجاب سے 10 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ ہو چکے، آئی جی پنجاب

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر سے 10 ہزا 78 غیر قانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کرا چکے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غیر ملکی شہریوں کی بے دخلی کے حوالے جاری مہم کے حوالے سے اعدادوشمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی باشندوں کی انخلا مہم کے دوران 10 ہزار 7 سو 38 افراد کو ہلڈنگ سینٹر پہنچایا گیا، جن میں 6 سو 60 اب بھی ہولنڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

آئی جی پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح عالمی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت، حساس ادارے غیر قانونی مقمیم شہریوں کی ڈیپورٹیشن مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور تمام غیر ملکی شہریوں کے انخلا کو یقینی بنا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button