اہم خبریںپاکستانخواتین

سینئر صحافی، دستک کی ایڈیٹر انچیف، ڈبلیو ایم سی کی بانی فوزیہ شاہین اے پی این ایس کی ویمن پبلیشرز کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب

کراچی: سینئر صحافی، ماہنامہ دستک کی ایڈیٹر انچیف اور ویمن میڈیا سینٹر کی بانی و سی ای او فوزیہ شاہین کو آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی ویمن پبلیشرز کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا ۔

اخباری مالکان کی تنظیم اے پی این ایس کے اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی نے سینئر جرنلسٹ اور ماہنامہ دستک کی ایڈیٹر انچیف فوزیہ شاہین کو اے پی این ایس کی خواتین پبلیشرز کمیٹی کی سربراہ منتخب کر لیا گیا ، جبکہ ہفت روزہ نکھار کی ایڈیٹر رخسانہ صولت سلیمی کو مذکورہ کمیٹی کی وائس چیئر پرسن نامزد کیا گیا ہے،

ویمن پبلیشرز کمیٹی کے لئےڈیلی “آج “کی ایڈیٹر صبا یوسفی، عبرت میگزین کی ایڈیٹر شہلا عباسی، ماہنامہ جاسوسی ڈائجسٹ کی ایڈیٹر عذرا رسول، روزنامہ “مومل” کی ایڈیٹر حسینہ جتوئی اور ڈیلی “نوسیج” کی ایڈیٹر زاہدہ عباسی کو ممبر نامزد کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کی جانب سے سینئر جرنلسٹ فوزیہ شاہین کو اے پی این ایس کی پریوڈیکلزپریس کمیٹی کی رکن بھی نامزد کیا گیا ہے۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ اس فیلڈ میں وسیع تجربہ کے باعث آپ مسائل کے حل کےلئے اس کمیٹی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

در ایں اثنا سینئر صحافیوں، صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں ، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اے پی این ایس ویمن پبلیشرز کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر فوزیہ شاہین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اس منصب پر فرائض سرانجام دیتے ہوئے پاکستان میں پریس کی آزادی اور آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button