
کراچی: پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر ایم اے جناح روڈ پر ایک الیکٹرک اسٹور سیل کر دیا گیا۔
۔
آر ٹی او 1 نے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے اپنی انتظامی حدود ایم اے جناح روڈ پر ایک معروف الیکٹرک اسٹور کو سیل کردیا۔
مذکورہ الیکٹرک اسٹور کو پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150 زیڈ ای او کے تحت سیل کیا گیا ہے۔
۔
اس موقع پر چیف کمشنر آر ٹی او 1 کراچی ڈاکٹر فہیم محمد نے کہا ہے کہ پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ان خلاف ورزیوں پر کاروائیاں مزید تیز کی جائینگی۔
انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ پی او ایس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔



