اہم خبریںپاکستان

وزیرِاعلیٰ پنجاب کا عید پر زائد کرایہ وصول کرنےوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے مقررہ کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز  زائد کرایوں کی وصولی روکنے کے لیے مانیٹرنگ کریں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ گھروں کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button