
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق مقدمات اور درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کرائے جا سکیں گے۔
17 مارچ 2025ء سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہو گا۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔



