اہم خبریںپاکستان

بلاول بھٹو سے سندھ اور بلوچستان کے وزرأ اعلیٰ کی ملاقات

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی ۔

ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کو سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلی نے اپنے اپنے صوبوں کی حکومتی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر دونوں وزرائے اعلیٰ کو بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں،

دریں اثنا رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button