انٹر نیشنلاہم خبریںپاکستان

نائب ازبک وزیرِ دفاع کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

راول پنڈی: ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے۔

جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال اور خطے کی بدلتی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button