
لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے نایب صدر اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے واضح کردیا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ اس وقت حکومت کو سپورٹ کرنا پیپلز پارٹی کی مجبوری ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میثاق جمہوریت کی پاسداری کررہی ہے، لیکن افسوس سے کہنا پڑے گا کہ تحریری معاہدہ کرنے کے باوجود نکات میں سے ایک پر اب تک ن لیگ نے عمل نہیں کیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جس کی وجہ سے ن لیگ ثابت کررہی ہے کہ اپنا مطلب نکل جانے کے بعد انہوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ایسا ہی کیا ہے۔



