
کراچی: سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل،حسن نوریان سے ایرانی قونصلیٹ کراچی میں ایک اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
سیدہ تحسین عابدی نے پاکستان اور ایران کی دیرینہ دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو، ان کی اہلیہ بیگم نصرت بھٹو شہید بینظیر بھٹو، اور اب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ایران کے ساتھ تعلقات اور ان کے جذباتی وابستگی کا ذکر کیا۔
تحسین عابدی نے کہا کہ پاکستان اور ایران ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور سندھ حکومت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، خصوصاً تجارت، توانائی، اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے لیے سفارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا



