
کراچی: سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ والے پرائمری سکولوں کے اوقات درج ذیل ہوں گے:
پہلی شفٹ: صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک
دوسری شفٹ: صبح 11:45 سے 2:45 بجے تک
سنگل شفٹ اسکول: صبح 8:00 سے 12:30 بجے تک
جمعہ کے روز:
پہلی ڈبل شفٹ: صبح 7:30 سے 10:30 بجے تک
سنگل شفٹ: صبح 8:00 سے 11:30 بجے تک
دوسری ڈبل شفٹ: صبح 11:45 سے 1:15 بجے تک
اسی طرح سیکنڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں بھی یہی شیڈول لاگو ہوگا۔



