
کراچی: حکومت سندھ نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی تاہم تمام شراکت داروں سے رابطہ کرکے انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی۔
ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے پتھاروں کیخلاف کارروائی ہوگی لیکن پہلے تمام شراکت داروں سے رابطہ کرکے انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔
اس سلسلے میں میئرکراچی مرتضی وہاب، سعیدغنی اور وقار مہدی نے ن لیگ سندھ کے رہنماﺅں سے ملاقات کی، نون لیگی رہنما بشیر میمن کے مطابق کہا گیاکہ تجاوزات کیخلاف کارروائی کریں گے ، تعاون چاہیے۔وقارمہدی نے کہاکہ پی پی کا وفد تجاوزات کے معاملے پر جماعت اسلامی کی قیادت سے بھی ملاقات کرچکا ہے۔
پی پی رہنما نے کہا اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی اور دیگر کیساتھ بھی رابطے میں ہیں۔
میئر کراچی نے کہاکہ تجاوزات کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، ٹریفک نظام بہتر کرنے کے لیے تجاوزات کیخلاف کارروائی ضروری ہے۔



