
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاپان کے سفیر اکاماٹسو شیوچی نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاپانی کمپنیوں کو کراچی میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر کرنے کے لیئے کام کر رہی ہے تاکہ ہم اپنے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کر سکیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری حکومت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے شعبے میں بھی کام کر رہی ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی کمپنیاں کراچی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبوں میں شامل ہوں، کیونکہ سندھ حکومت براہ راست سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبے چلا رہی ہے۔جاپان کے سفیر اکاماٹسو شیوچی نے سندھ میں ٹرانسپورٹ اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔



