اہم خبریںپاکستان

سندھ کی سرزمین قدیم تاریخ، ثقافت اور بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ہے،مراد علی شاہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی سرزمین قدیم تاریخ، وسیع ثقافتوں اور بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ہے تاہم ان چیلنجوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے جو ہماری ترقی میں حائل ہیں۔

کراچی میں پاکستان لیڈرشپ مکالمہ پروگرام میں ” پائیدارتعمیر: سندھ کے آگے بڑھنے کا راستہ” کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  وزیر اعلٰی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ان تمام چیلنجز پر قابو پانے اور آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ قدرتی آفات کی وجہ سے یہ چیلنجز مزید بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شعبہ صحت کی بہتری کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں، بچوں کی اموات کم کرنا اور غذائی قلت کا مقابلہ کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

وزیر اعلٰی سندھ نے کہا کہ سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ ایک سنگ میل اقدام ہے، پانی کے موثر استعمال کو فروغ دے کر زرعی معیشیت کے نقصانات کو کم کر رہے ہیں، جدید آبپاشی تکنیک کے ذریعے زرعی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنارہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ صاف ستھرے اور موثر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤکیلئےکراچی میں الیکٹرک بسیں چلارہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button