اہم خبریںبزنسپاکستان

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی سید قاسم نوید قمر سے ممتاز صنعتکار دیوان محمد یوسف فاروقی کی ملاقات

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر سے ممتاز صنعتکار اور دیوان گروپ آف انڈسٹریز کے سربراہ دیوان محمد یوسف فاروقی نے ملاقات کی اور سندھ میں الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ کے حوالے سے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر دیوان یوسف نے بتایا کہ دیوان گروپ سندھ میں 2.5 ارب روپے کی لاگت سے 500 الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کرانے کے منصوبے پر کام کررہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی سید قاسم نوید قمر نے دیوان گروپ کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں / ٹیکسیوں میں سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے مسئلے کے حل میں مدد ملے گی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا سندھ حکومت کا منصوبہ تقویت پائے گا۔

سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ  دیوان گروپ کے تحت سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں/کاروں اور ٹیکسیوں کی مینو فیکچرنگ سے صوبے میں ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button