اہم خبریںپاکستان

سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ گھر سندھ حکومت کا منصوبہ ہے، سید قاسم نوید قمر

ڈیووس :وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے گزشتہ روز ڈیووس سوئٹزر لینڈ میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں پینل ڈسکشن کے دوران کہا کہ
توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی ہی دنیا میں فوسل فیول کی پیدا کردہ ماحولیاتی تباہ کاریوں سے بچاؤ کا راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی کیلئے دنیا بھر کی حکومتوں کو ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔

سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب پاکستان اور بالخصوص سندھ صوبہ بہت بری طرح متاثر ہوا ہے تاہم سندھ حکومت نے صوبے کے سیلاب متاثرین کے لئے 21 لاکھ نئے اور پختہ گھروں کی تعمیر کا جو عظیم منصوبہ شروع کیا ہے یہ بجا طور پر اپنی نوعیت کا ایک منفرد فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

سید قاسم نوید قمر نے پینل ڈسکشن کے دوران بتایا کہ محکمۂ سرمایہ کاری سندھ کا ادارہ سندھ
انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ(ایس ای ڈی ایف) صوبے بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کرنے والوں کی مالی معاونت اور تیکنیکی سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کررہا ہے جس سے نوجوانوں، خواتین اور دیگر گھریلو مصنوعات بنانے والوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے اور لوگ اپنے ہنر ، تجربے اور زہانت کے بل بوتے پر اپنا روزگار خود حاصل کرنے کے قابل ہورہے ہیں۔

گفتگو کے دوران سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل نے صوبے میں نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور اس ماڈل کی وجہ سے نجی سرمایہ کاری ، ترقیاتی منصوبوں کی افزائش اور روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر کے ہمراہ ڈیووس اکنامک فورم میں سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ راجہ خرم شہزاد ، سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور سیکریٹری خوراک خالد محمود شیخ، سندھ انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر خضر پرویز اور سندھ اکنامک زون اتھارٹی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر فیصل مجیب بھی شرکت کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button