اہم خبریںپاکستان

نئے چیف جسٹس کے حلف کے بعد حکومت آئینی عدالت پر بات کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ نئے چیف جسٹس کے حلف کے بعد حکومت آئینی عدالت سے متعلق بات کرے، آئینی ترمیم مسترد کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا عدالتی نظام طاقت وروں کو سہولت فراہم کرتا ہے، حکومت اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے، اس حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک بھی سیٹ نہیں جیتی اور 22 سے 23 نشستوں پر بیٹھی ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ گیس سندھ اور بلوچستان سے نکلتی ہے تو اس کے مسائل بھی حل ہونے چاہئیں، مطالبہ ہے کہ اس ملک کے تمام لوگوں کے مسئلے حل ہونے چاہئیں، حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے کراچی کے شہری اذیت کا شکار ہیں، پچھلی بارش میں اربوں روپے کا کام بہہ گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button