اہم خبریںپاکستان

پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

لاہور: سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

اس کیسے کے حوالے سے سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کر دی۔

عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دیں اور راسخ الہٰی و زارا الہٰی کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا۔

واضح رہے کہ پرویز الہٰی و دیگر کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، وہ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ کرنے اور برطانیہ جانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button