اہم خبریںپاکستان

کارساز حادثےمیں ناانصافی نہیں ہونےدیں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کارساز حادثے میں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، وکیلوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کارساز حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ دو جانیں چلی گئیں، ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، کوئی بھی طاقت ور ہو وہ اللّٰہ سے نہیں بچ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنا گزر بسر کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے بغیر کر رہے تھے، اگر انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا تو بحیثیت گورنر ان کے ساتھ عدالت جاؤں گا۔

گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کروں گا کہ آپ بھی اس کیس کو مانیٹر کریں، کہیں انصاف ہوتے ہوتے رہ نہ جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button