انٹر نیشنلاہم خبریںپاکستان

سینئر صحافی کمال صدیقی کو جرنلسٹس آف کریج اینڈ امپیکٹ ایوارڈ سے نواز دیاگیا

منیلا: سینئر صحافی کمال صدیقی جرنلسٹس آف کریج اینڈ امپیکٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

میڈیا ایجوکیشن اور ٹریننگ میں بھی کمال صدیقی کی خدمات کا اعتراف

فلپائن کے شہر منیلا میں ہونے والی ایسٹ ویسٹ میڈیا کانفرنس میں پاکستانی صحافی کمال صدیقی کو جرنلسٹ کریج اینڈ امپیکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آج نیوز کے ڈائریکٹر نیوز اور ایکسپریس ٹریبیون کے بانی ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے تجربہ کار صحافی یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

کمال صدیقی ان سات افراد میں شامل تھے جنہیں اکثر مشکل حالات میں صحافت اور آزادی صحافت سے وابستگی پر اعزاز سے نوازا گیا۔

ان کے اعزاز میں دیئے گئے حوالہ میں پرنٹ، ڈیجیٹل اور براڈکاسٹ میڈیا میں ان کے کام ، میڈیا ایجوکیشن اور ٹریننگ میں ان کی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔

ایوارڈ کی تقریب میں صحافیوں کی علاقائی نیٹ ورکنگ اور میڈیا کی آزادی میں بھی کمال صدیقی کے کام پر روشنی ڈالی گئی۔

واضح رہے کہ یہ ایوارڈ 2014 میں ایسٹ ویسٹ سینٹر کی دو سالہ میڈیا کانفرنس میں جرات مند صحافیوں کو دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button