اہم خبریںپاکستان

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن حالیہ آئی ای ڈی دھماکے کے تناظر میں کیا۔ آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 فوجی شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button