
ڈبلن: بابراعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے۔
آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں فتح بابر اعظم کی بطور کپتان مختصر فارمیٹ میں 45 ویں کامیابی شمار ہوئی۔
کپتان بابر اعظم نے یوگینڈا کے برین مسابا کی بطور کپتان 44 فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے۔
گزشتہ روز ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جیت بابر اعظم کی قیادت میں 45 ویں فتح تھی۔
بابر سے قبل انگلینڈ کے مورگن نے بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔
یوگنڈا کے برائن مسابا نے بھی بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ افغانستان کے اصغر افغان نے بطور کپتان 42 میچز جیتے تھے۔



