اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ: فیض آباد دھرنا کیس سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد: ‏سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر تے ہوئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی ینچ 6 مئی کو مقدمے پر سماعت کرے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 16 اپریل کو تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 2017 کے دھرنے کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے فیض آباد دھرنا کمیشن نے اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی تھی جس میں دیگر چیزوں کے علاوہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کام کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی اور قواعد و ضوابط کا مسودہ تیار کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button