اہم خبریںپاکستان

صدارتی الیکشن: زرداری کی ایم کیو ایم سے ووٹ کی درخواست

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے  سربراہ خالد مقبول کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان صدارتی الیکشن، سیاسی صورتِ حال اور سندھ کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔

نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم سے ووٹ کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد جلد جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ صدارتی امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری اور بزرگ سیاستداں محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button