اہم خبریںپاکستان

ایف آئی اے نے یوٹیوبر اسد طور، عمران ریاض کو طلب کر لیا

اسلام آباد: اعلیٰ ترین عدلیہ اور ججز کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے یوٹیوبر اسد طور اور صحافی عمران ریاض کو طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر اسد طور کو کل سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ عمران ریاض کو سائبر کرائم ونگ لاہور میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 16 جنوری کو وزارت داخلہ نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے اس مہم کی روک تھام کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی تھی۔

میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے جے آئی ٹی بنادی

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button