اہم خبریںپاکستان

لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان اور اسد عمر بری

 اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 25 مئی لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیسز میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کو بری کر دیا۔

کیس کی سماعت سول جج نوید خان نے کی، عدالت نے دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔

عمران خان اور اسدر عمر کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ پر درج 2 مقدمات میں بریت کی درخواست 9 ستمبر کو جمع کروائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button