انسدادِ اسموگ: پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: اسموگ کے خاتمے کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش برسادی گئی، نگراں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ منصوبہ کامیاب رہا شہر کے دس علاقوں میں بارش برسائی گئی اس سے شہر کی ایئر کوالٹی بہتر ہوجائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غیرملکی تعاون سے لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کا کامیابہ تجربہ کرلیا گیا جس کا مقصد شہر کی فضاؤں میں موجود اسموگ میں کمی لانا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس یقینی طور پر نیچے آئے گا، اب دیکھیں گے مصنوعی بارش کا کتنا اثر پڑتا ہے، کچھ چیزیں لانگ ٹرم ہیں اور کچھ شارٹ ٹرم، دونوں کو ٹرائی کیا، کل رات لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس زیادہ تھا اور پہلے نمبر پر تھا۔
انہوں ںے کہا کہ اگر صحت کے لیے یہ ٹیکنالوجی ٹھیک نہیں ہوتی تو یہ ٹیکنالوجی کوئی بھی ملک استعمال نہیں کرتا مگر متحدہ عرب امارات اور امریکا میں بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے۔



