
کراچی: اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس سے شرح سود کو 22فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے منگل کو نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا اور ایک مرتبہ پھر شرح سود میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثر کو پیش نثظر رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے نومبر کے مہینے میں مہنگائی قدرے زیادہ تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ 12ماہ کی مستقل بین بنیاد پر حقیقی شرح سود بدستور مثبت ہے اور مہنگائی متوقع طور پر مسلسل کمی کی راہ پر گامزن ہے۔
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 27 جون کو عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے پیش نظر شرح سود بڑھا کر 22 فیصد کردی تھی۔
اس کے بعد سے اب تک تقریباً چھ ماہ گزرنے کے باوجود اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کسی قسم کی کمی یا بیشی نہیں کی گئی۔



