اہم خبریںپاکستان

بھٹو پھانسی ریفرنس: سپریم کورٹ کارروائی لائیو دکھانےیا نہ دکھانےسےمتعلق کمیٹی قائم

سپریم کورٹ میں سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی براہِ راست نشریات پر سپریم کورٹ کی 2 رکنی کمیٹی پیر کو رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل کمیٹی سفارشات فل کورٹ کے سامنے رکھے گی۔

اس معاملے سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے رپورٹ مرتب کر لی ہے کہ نشریات براہِ راست دکھائی جائیں یا سماعت کے بعد ریکارڈنگ جاری کی جائے۔

سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سماعت منگل 12 دسمبر کو ہو گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ دن 11 بجے سماعت کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button